Daily Taqat

سلمان مجاہد بلوچ کا پاک سرزمین پارٹی کو خیر باد, فاروق ستار کے قافلے میں شمولیت کا اعلان

رکن قومی اسمبلی سلمان مجاہد بلوچ نے پاک سرزمین پارٹی کو خیر باد کہہ دیا ،فاروق ستار سے ملاقات میں متحدہ قومی موومنٹ پاکستان میں شمولیت اختیار کرلی ۔چند ماہ قبل ایم کیو ایم پاکستان چھوڑ کو پی ایس پی میں شامل ہونے والے سلمان مجاہد بلوچ ایک بار پھر فاروق ستار سے جاملے اور وہاں پہنچتے ہی عامر خان کو سازشی قرار دیدیا ۔ایم کیو ایم پاکستان میں سینیٹ الیکشن کے ٹکٹوں کے معاملے میں پیدا ہونے والے تنازع میں پرانے کردار نے نئی انٹری دیدی۔سلمان مجاہد بلوچ اچانک ہی پی آئی بی پہنچ گئے اور پی ایس پی چھوڑ کر فاروق ستار کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کردیا ،انہوں نے پی ایس پی میں شمولیت کے موقع پر کامران ٹیسوری پر لگائے گئے الزامات واپس لے لئے ۔
اس موقع پر انہوں نے ایم کیو ایم بہادرآباد گروپ کے عامرخان پر لفظی چڑھائی کردی ۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »