سرگودھا: ن لیگ کا سیاسی ٹھیٹھرسرگرم

سرگودھا: تحصیل کوٹ مومن میں مسلم لیگ ن کے جلسے کا پنڈال سج گیا۔ صدر ن لیگ نواز شریف آج سرگودھا سے تحریک عدل کا آغازکریں گے۔ جلسے کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں۔ مریم نواز بھی خطاب کریں گی۔

مسلم لیگ ن نے پیرسیال کے علاقے میں میدان سجا لیا۔ کوٹ مومن میں تین کنٹینرزپرمشتمل اسٹیج بنایاگیا ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے جسلہ گاہ میں بیس ہزارکرسیاں لگانے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

مسلم لیگ ن کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایک لاکھ سے زائد افراد جلسے میں شرکت کریں گے۔

پولیس کے مطابق تین ہزار اہلکار سیکورٹی کے فرائض سرانجام دیں گے۔ تحصیل انتظامیہ کوٹ مومن کی جانب سے سرکاری اسکولز میں چھٹی کا اعلان کردیا گیا۔

یہ پہلا عوامی جلسہ ہے جس سے سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز بھی خطاب کریں گی


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.