سرگودھا : پہاڑی تودہ گرنے سے مزدور ہلاک

سرگودھا:  کے علاقے 126 جنوبی میں پہاڑی تودہ گرنے سے 2 مزدور جاں بحق اور5 زخمی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق سرگودھا کے نواحی علاقے 126 جنوبی میں مزدور پتھر کرشنگ میں مصروف تھے کہ اچانک پہاڑی تودہ ان پر آگر ا جس کے نتیجے میں 2 مزدور جاں بحق اور5 زخمی ہو گئے،واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں ، جاں بحق اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیاگیا،جاں بحق ہونے والے مزدوروں کی شناخت جاوید اور یامین کے نام سے ہوئی ہے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.