سرگودھا: میں 18 سالہ لڑکی کو حوس کانشانہ بنانے کیبعد قتل کردیا گیا

سرگودھا:  میں 18سالہ لڑکی کوزیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا۔ ورثا کا احتجاج اور پولیس کے خلاف سخت نعرے بازی بھی کی گئی۔

لڑکی کے  قتل کا یہ افسوسناک واقعہ سرگودھا کے علاقہ تصورآباد بھلوال میں پیش آیا۔ لڑکی کے والدین کا کہنا ہے کہ بیٹی صبح لاپتہ ہوگئی تھی، 5گھنٹے تلاش کے بعدکھیتوں سےاس کی لاش ملی۔

پولیس کا کہناہےکہ لڑکی کو زیادتی کے بعد گلا دبا کرقتل کیاگیاہے، لاش تحصیل ہیڈ کواٹر اسپتال منتقل کردی گئی،مقتولہ کے ورثا نے اسپتال میں پولیس کے خلاف نعرے بازی کی۔

ڈی پی او سہیل چوہدری کے مطابق لڑکی سے زیادتی اورقتل میں ملوث2ملزمان کو گرفتار کرلیاگیاہے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.