Daily Taqat

سنگ دل باپ نے اپنے 3 سالہ بیٹے کا گلہ دبا دیا

سرگودھا : میں شقی القلب باپ نے بیوی سے جھگڑے کے بعد 3سالہ بیٹے کو گلا دبا کر قتل کردیا۔پولیس کے مطابق سرگودھا کے علاقے حلال پور میں ملزم رفیق کا اپنی اہلیہ کے ساتھ جھگڑا ہوا، جس کے بعد ملزم نے طیش میں آکر اپنے 3سالہ بیٹے کو گلا دبا کر قتل کردیا۔ملزم نے بچے کی لاش نہر میں بہا دی، ملزم رفیق کی اہلیہ کی درخواست پر پولیس نے لاش برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، قتل کی دیگر محرکات کا بھی پتہ چلایا جارہا ہے اس سلسلے میں تفتیش کی جارہی ہے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »