[wp_news_ticker_benaceur_short_code]

خودکش حملہ آور چمن سے گرفتار

[mashshare]

کوئٹہ: وزیرداخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی کہتے ہیں کہ کوئٹہ میں چند ماہ پہلے  ڈی آئی جی حامد شکیل پر خودکش حملہ کرانے والے سہولت کاروں کو چمن سے گرفتار کرلیا گیا ہے، چمن بم دھماکے میں دہشت گردوں کی سہولت کاری کرنے والے ملزمان کو بھی 50 ہزار روپے کی رقم افغانستان سے ہی ادا کی گئی۔ایف سی اور پولیس حکام کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی وزیرداخلہ سرفرازبگٹی کا کہنا تھا کہ شہید ڈی آئی جی حامد شکیل پر حملے کے لئے خود کش بمباروں کو افغانستان سے لانے والے 2 سہولت کاروں کو چمن سے گرفتار کرلیا گیا ہے، ملزمان اپنا نام  محمود اور سلیم  بتاتے ہیں  ان کے بقول ان  کا تعلق چمن سے ہی ہے، دونوں ملزمان نے ناصرف چمن بم دھماکے میں دہشت گردوں کی مدد کی بلکہ وہ دہشت گردی کے دیگر واقعات میں بھی ملوث رہے۔ مزید انہوں نے کہا کہ اب برداشت سے باہر ہوچکا ہے تمام افغانستان کے مہاجرین کو ہر حال میں اپنے ملک واپس جانا ہوگا،  ان مہاجرین کی وجہ سے ہمیں بہت  نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ مگر اب ہم کوئی اور جانی، مالی نقصان برداشت نہیں کریں گے ۔ کسی بلوچ نے آج تک کسی پنجابی کو قتل نہیں کیا بلکہ دہشت گردوں نے پاکستانیوں کو مارا اورد ہشت گردی کی ایسی کارروائیوں اور بلوچستان کے خلاف افغانستان کی سرزمین استعمال ہورہی ہے،دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہمارے عوام اور سیکیورٹی فورسز نے بے پناہ قربانیاں دیں انہیں ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ 9نومبر کو چمن ہاوسنگ اسکیم کے قریب دھماکے کے نتیجے میں ڈی آئی جی پولیس حامد شکیل سمیت 3 اہلکار شہید جب کہ پولیس اہلکاروں سمیت 7 افراد شدید زخمی ہوئے تھے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.