Daily Taqat

سلمان اقبال نے ٹی 10 لیگ کی صدارت سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا

صدر ٹی 10 لیگ سلمان اقبال نے لیگ کی صدارت سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق صدر ٹی 10 لیگ سلمان اقبال نے لیگ کی صدارت سے مستعفی ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹی 10 لیگ کی کسی بھی امور سے اب کوئی تعلق نہیں ہے، استعفے کی وجہ لیگ میں عدم شفافیت، غیر پیشہ ورانہ معاملات ہیں۔

سلمان اقبال نے کہا کہ ٹی 10 لیگ کا غیر مناسب اسٹرکچر بھی استعفے کی بڑی وجہ ہے، لیگ میں شفافیت، مہارت اور اسٹرکچر کے لیے کہتا رہا, مگر کچھ نہ ہوا، پرائیویٹ کرکٹ لیگز میں کھلاڑیوں کی نگرانی کا اپنا نطام ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پالیسیوں کے فقدان، طریقہ کار نہ ہونے سے بدعملی کے واقعات ہونے کا خدشہ ہے. کرکٹ کے نئے فارمیٹ ٹی 10 لیگ میں پاکستان کی نمائندگی میرا مقصد تھا، لیگ میں شمولیت کا مقصد کرکٹ کے فروغ اور پاکستانی کرکٹرز کو مواقع فراہم کرنا تھا۔

سلمان اقبال نے کہا کہ حالات سے لگتا ہے ٹی 10 لیگ منفی سمت کی طرف چل پڑی ہے، غیر ملکی مفادات کے لیے پاکستانی کھلاڑیوں کے استعمال کی اجازت نہیں دے سکتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹی 10 لیگ کا باقاعدہ نظام اور نگرانی کا عمل آئی سی سی کے کنٹرول میں ہونا چاہئے۔ باقاعدہ نگرانی کے نظام سے کھلاڑیوں کا تحفظ، کھیل کا وقار برقرار رہے گا، بغیر نگرانی کی ٹی 10 لیگ سے خود کو علیحدہ کرنا بہتر سمجھتا ہوں۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »