ساہیوال: شدید دھند کے باعث آئل ٹینکرحادثہ کا شکارہوگیا

ساہیوال:  شرقی بائی پاس کے قریب قومی شاہراہ پر آئل ٹینکرحادثہ کا شکار ہو گیا  ، امدادی ٹیموں نے فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ کر سڑک کو ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق قومی شاہراہ پر شدید دھند کے باعث کراچی سے آنے والا آئل ٹینکر ساہیوال کے مشرقی بائی پاس کے قریب الٹ گیا۔ ٹینکر الٹنے کے باعث اس میں موجود 40 ہزار لٹر تیل سڑک پر بہنا شروع ہوگیا۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کردیں جبکہ پولیس نے سڑک کو عام ٹریفک کیلئے بند کردیا۔ پولیس حکام کے مطابق آئل ٹینکر کراچی سے تیل لے کر اوکاڑہ جا رہا تھا۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.