Latest news

کراچی کے تمام اضلاع میں منصفانہ طور پر پانی کی تقسیم کے نظام کو مزید بہتر بنایا جائے, سعید غنی

کراچی :  وزیر بلدیات سندھ و چیئرمین کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈسعید غنی نے کہا ہے کہ کراچی کے تمام اضلاع میں منصفانہ طور پر پانی کی تقسیم کے نظام کو مزید بہتر بنایا جائے اور عوامی شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے۔ آئندہ جن جن علاقوں سے عوامی شکایات کا ازالہ نہ ہونے کی شکایات ملی اس علاقے کے چیف انجنئیر، ایکس ای این اور متعلقہ والو مین کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور اب کسی کوتاہی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ شہر بھر میں تمام حساس پمپنگ اسٹیشنوں کی فوری فہرست مرتب کی جائے تاکہ ان پر پولیس اور رینجرز کی مدد سے سیکورٹی کے انتظامات کو یقینی بنایا جاسکے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.