صادق سنجرانی کو گورنر تبوک کا ٹیلیفون، چیئرمین سینیٹ منتخب ہونے پر مبارکباد

نومنتخب چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو ہفتہ کو گورنر تبوک پرنس فہد بن سلطان نے ٹیلیفون کیا اور انہیں چیئرمین سینیٹ منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔

پرنس فہد بن سلطان نے صادق سنجرانی کو سعودی عرب کے دورے کی دعوت بھی دی۔

یاد رہے کہ صادق سنجرانی تحریک اںصاف اور پیپلزپارٹی سمیت اپوزیشن جماعتوں کے مشترکہ امیدوار تھے جبکہ ڈپٹی سپیکر پیپلزپارٹی کے سلیم مانڈی والا کامیاب ہوئے تھے ۔ اب سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کا انتخاب باقی ہے اور اس کیلئے پیپلزپارٹی اور تحریک انصاف کے راستے جدا جدا ہیں ۔ دوسری طرف صادق سنجرانی کا تعلق بلوچستان سے ہے جبکہ عرب شہزادے تلور کے شکار کیلئے بلوچستان کے علاقوں کا بھی رخ کرتے ہیں ۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.