سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف سے سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی نے ملاقات کی جس میں سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

جاوید ہاشمی پنجاب ہاؤس اسلام آباد پہنچے تو سابق وزیراعظم نواز شریف نے گلے لگا کر ان کا استقبال کیا۔

اس موقع پر مریم نواز نے جاوید ہاشمی کو ‘ویلکم بیک ان ہوم’  سے نوازا۔ جس کے بعد وہ ملاقات کے لئے بالکونی میں گئے جہاں ملاقات کے دوران وزیر داخلہ احسن اقبال، وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق، سینیٹر پرویز رشید، مریم نواز اور مریم اورنگزیب بھی شریک تھیں۔

اس موقع پر دونوں سیاستدانوں نے ملکی سیاسی صورتحال سمیت دیگر امور پر بات چیت کی۔جاوید ہاشمی نے بیگم کلثوم نواز کی خراب طبیعت پر نواز شریف سے دریافت کیا اور جلد صحت یابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.