Daily Taqat

صباء قمر ریمپ کے دوران گر گئیں

لاہور: پاکستانی اداکارہ صبا قمر برائیڈل فیشن ویک کے دوران ریمپ پر واک کرتے ہوئے گر پڑیں۔لاہور میں رنگوں و نور سے بھرپور تین روزہ برائیڈل فیشن ویک کے دوران دیگر ماڈلز کے ہمراہ اداکارہ صبا قمر بھی بطور شو اسٹاپر جلوہ گر ہوئیں۔ صبا قمر سنہرے رنگ کے لباس میں دلہن کی طرح سجی ہوئی بہت خوبصورت لگ رہی تھیں۔ تاہم وہ اس وقت مذاق کا نشانہ بن گئیں جب واک کرتے ہوئے لڑکھڑا کر سنبھلنے کی کوشش میں گرگئیں۔تاہم اداکارہ سب کے سامنے گرنے پر شرمندگی کا اظہار کرنے کے بجائے خود اعتمادی سے اٹھیں اور دوبارہ ریمپ پر واک کرنا شروع کردیا۔ شو میں موجود لوگوں نے اداکارہ کی خود اعتمادی پر تالیاں بجا کر انہیں داد دی۔۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »