شہبازشریف کے بعد نوازشریف اور اب سعد رفیق نے بھی سعودی عرب جانے کا اعلان کر دیا

وفاقی وزیر ریلوے سعد رفیق وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کی سعودی عرب روانگی کے بعد عمرے کی ادائیگی کے لئے سعودی عرب روانہ ہورہے ہیں ،دوسری طرف میڈیا میں یہ خبریں بھی گردش کررہی ہیں کہ نواز شریف بھی ہفتے والے دن سعودی عرب جائیں گے ،موجودہ صورتحال میں پارٹی کے قائدین کا اس طرح سعودی عرب میں اکٹھے  ہونے کے حوالے سے مختلف چہ میگوئیاں کی   جاری ہیں۔سعد رفیق کا کہنا تھا کہ وہ عمرے کی نیت سے سعودی عرب روانہ ہوں رہے ہیں ۔اضح رہے ان کا عمرے پر اس وقت جانا غیر معمولی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ گزشتہ رو ز ہی پنجاب کے وزیر اعلی شہبازشریف سعودی حکومت کی جانب سے بھیجے گئے سپیشل جہاز میں عمرے کی ادائیگی کے لئے سعودی عرب روانہ ہو ئے تھے ،ملک کی سیاسی صورتحال کے مدنظر ان کا یہ دورہ اہم قرار دیا جارہا ہے ۔دوسری طرف میڈیا میں نواز شریف کے حوالے سے بھی خبریں گردش میں ہیں کہ وہ ہفتے کے رو ز عمرے کی ادائیگی کے لئے سعودی عرب روانہ ہورہے ہیں جہا ں وہ عمرے کی ادائیگی کے علاوہ ان کی ملکی حالات سے اہم ملاقاتیں متوقع ہیں۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.