سیکورٹی خدشات کے دوران 2منٹ کے لئے سڑک بند کی جائے۔ سپریم کورٹ

وی وی آئی پی موومنٹ کے دوران سڑکیں بلاک کرنے کا معاملہ میں سپریم کورٹ نےحکم دیا ہے کہ سیکورٹی خدشات کے دوران صرف2منٹ کے لئے سڑک بند کی جائے۔ سپریم کورٹ کراچی رجسٹری نے درخواست پر تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔سپریم کورٹ نےآئی جی سندھ کو حکم دیا ہے کہ وی وی آئی پی موومنٹ میں موثر اقدامات کیے جائیں، جس پر آئی جی سندھ نے کہا تھا کہ وی وی آئی پی موومنٹ کے دوران بلو بک کا قانون موجود ہے۔کراچی رجسٹری میں وی آئی پی موومنٹ کیس کی سماعت 13 جنوری کو ہوئی تھی۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.