ریحام خان بھی مقتولہ زینب کے گھرتعزیت کیلئے پہنچ گئیں

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان کہتی ہیں کہ7 سالہ مقتولہ زینب کے واقعے کو سیاسی رنگ نہ دیا جائے۔

ریحام خان نے قصور میں زینب کے گھر آمد اور تعزیت کے بعد  کہا کہ وہ کل رات ہی برطانیہ سے پاکستان واپس آئی ہیں اور سیدھے قصور پہنچی ہیں ۔

ان کا کہنا تھا کہ قصور میں بچوں سے زیادتی اور قتل کے واقعات تسلسل سے ہو رہے ہیں۔ اس واقعے سے پاکستانی والدین کو سبق سیکھنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ میں لندن میں تھی، خبرپڑھ کر واپس آئی ہوں، برطانیہ میں بیٹھے لوگوں کو اس واقعے پر یقین نہیں ہو رہا، زینب کےواقعے کو سیاسی رنگ نہ دیا جائے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.