رسوائی کا بدلہ پارلیمنٹ کو گالی دے کر لیا جارہا ہے: مریم نواز

مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ کو گالی دے کر جگہ جگہ رسوائی کا بدلہ لیا جارہا ہے، شکست کیوں نہ تمہارا مقدر بنے، تم نے پچھلے چار سال میں کیا کیا ہے۔ہری پور میں مسلم لیگ ن کے جلسہ سے خطاب میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کا کہنا تھا کہ میں ہری پور جلسے میں نہیں اپنے گھرآئی ہوں، سازشیوں نے جب پہلا حملہ کیا تھا تو ہری پور والوں نے مزا چکھایا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ پرسوں رات لاہور میں سازشیوں کی پوری بٹالین عوام سے شکست کھا گئی، مخالفین نہ استعفا لے سکے اور نہ ہی قبل از وقت انتخابات کراسکے، کنٹینر پر چڑھنے والوں کی شکلیں دیکھیں تھیں؟انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے مخالفین کا نام لو تو دھاندلی کارونا دھونا یاد آتا ہے، 2018 میں دھاندلی کا رونا مت رونا، خالی کرسیاں ووٹ نہیں دیتیں، یہ عوام کی محبت نوازشریف کی برسوں کی کمائی ہوئی ہے۔ عوام مسلم لیگ ن کوپھر سے کامیابی دلائی گی۔مریم نواز نے کہا کہ اقامہ اور پاناما پر رونے والے خالی کرسیوں کو رو رہے ہیں۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.