سندھ میں انتقامی کارروائیاں سر گرم ہیں۔باقی علاقوں میں (وی آئی پی) پروٹوکول دیے جارہے ہیں

سندھ کے سابق وزیرشرجیل میمن نے کہا کہ  جنہیں شاہانہ پروٹوکول دیا جارہا ہے وہ لندن گھوم رہے ہیں، جن کا شاہانہ احتساب ہورہا ہے وہی رو رہے ہیں،جنہیں جیل بھیجا جارہا ہے وہ مقدمات کا سامنا کررہے ہیں۔

کراچی کی احتساب عدالت میں صحافیوں سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ یہ کھلا امتیازی سلوک ہے، اعلیٰ عدالتوں کو نوٹس لینا چاہیے۔

شرجیل میمن کاکہنا تھا کہ سندھ میں انتقامی کارروائیاں کی جارہی ہیں۔باقی علاقوں میں وی وی آئی پی پروٹوکول دیے جارہے ہیں۔وہاں شاہی خاندان کو ضمانت کی ضرورت ہی نہیں۔

پی پی رہنما نے کہا کہ شرجیل میمن نے کہا کہ نیب کا دُہرا معیار مناسب نہیں، وہ نواز شریف نہیں جو عدالتوں پر حملے کریں،نواز شریف سیاسی شہید بننےکیلیےسیٹ اپ ڈسٹرب کرنا چاہ رہے ہیں۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.