Daily Taqat

لوٹا لوٹا ہی ہوتا ہے چاہے وہ کسی بھی محاذ کا ہو : طلال چوہدری

وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ لوٹا لوٹا ہی ہوتا ہے چاہے وہ کسی بھی محاذ کا ہو۔ جنوبی پنجاب کےلوٹوں کےبڑےانگریزوں کےساتھ رہے ہیں۔

طلال چوہدری نے کہا کہ کبھی جنوبی پنجاب اور بلوچستان کے نام پر محاذ بنائے جا رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ زیادہ تر پڑے لکھے اور جائیدادوں والے جنوبی پنجاب پر سیاست کر رہے ہیں۔

طلال چوہدری نے کہا کہ نیب کی جانب سے مضحکہ خیز نوٹیفکیشن جاری کیا گیا،انہوں نے کہا کہ میں چیئرمین نیب کو جانتاہوں وہ بااصول اور اچھے انسان ہیں،تاہم مجھے لگتا ہے کہ وہ جلد استعفیٰ دے دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت میں پاکستان کی جگ رسوائی ہو رہی ہے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »