جاتی امراء: نوازشریف نے سرگودھا میں جلسہ کا اعلان کردیا

لاہور : سابق وزیراعظم نوازشریف سے پارٹی کارکنوں نے جاتی امراءمیں ملاقات کی جس میں مختلف امور پر بات چیت بھی کی گئی، نوازشریف کی لاہور میں موجودگی کے باعث سیاسی سرگرمیاں عروج پر پہنچ گئیں،آج جاتی امراءمیں نوازشریف سے ن لیگ کے کارکنوں نے ملاقات کی اور ایک ساتھ نماز جمعہ ادا کی،نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد نوازشریف نے کارکنوں کو 31 دسمبر کوسرگودھا میں جلسے کی تیاریوں کی ہدایت کی، سابق وزیراعظم کا کہناتھا کہ ارکان اسمبلی اوربلدیاتی نمائندے مل کرجلسے کی تیاریاں کریں، عوام کو بتانا ہے کہ مجھے کس بات کی سزا ملی۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.