سول ججوں کے امیدواروں کے نتائج کا اعلان 27جنوری کوہوگا

50فیصد سے زائد نمبر لینے امیدواروں کو انٹرویو کے لئے کال لیٹر جاری کئے جائیں گے۔سول ججوں کی 600سے زائد نشستوں کے لئے 6ہزار 5398امیدواروں نے تحریری امتحان دیا جس کی نگرانی لاہور ہائیکورٹ نے کی۔امتحان کے موقع پر تمام سخت انتظامات کئے گئے اور پیپروں کی چیکنگ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لاہور عابد حسین قریشی کی نگرانی میں کہ گئی جبکہ جسٹس شاہد وحید امتحانی کمیٹی کے سربراہ ہیں۔امیدواروں کے نتائج کا اعلان 27جنوری کو کیا جائے گا،اس حوالے سے تقریب جوڈیشل اکیڈمی میں ہوگی جبکہ چیف جسٹس منصور علی شاہ مہمان خصوصی ہوں گے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.