Daily Taqat

رئیر ایڈمرل آصف خالق نے کمانڈر کراچی کی ذمہ داریاں سنبھال لیں

رئیر ایڈمرل آصف خالق نے کمانڈر کراچی کی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔ کمانڈ کی تبدیلی کی تقریب پی این ایس بہادر میں منعقد ہوئی۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق رئیر ایڈمرل آصف خالق نے سبکدوش ہونے والے کمانڈر کراچی رئیر ایڈمرل اطہر مختار سے کمان حاصل کی۔ اس موقع پر تقریب کے دوران نئے کمانڈر کراچی کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

کمانڈ کی تبدیلی کی تقریب میں پاک بحریہ کے افسروں ، جوانوں اور نیوی سویلینز کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

رئیر ایڈمرل آصف خالق بطور نے 1985 میں پاک بحریہ کی آپریشن برانچ میں کمیشن حاصل کیا، وہ بطور کمانڈر کراچی پاک بحریہ کی تمام ٹرینگ یونٹس کے انچارج ہو ں گے۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق رئیر ایڈمرل آصف خالق پاک بحریہ کے اہم کمانڈ اینڈ اسٹاف عہدوں پر تعینات رہ چکے ہیں۔ وہ ٹاسک فورس150 کی کمانڈ بھی کر چکے ہیں۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »