زینب کےقاتل کی عدم گرفتاری پر پنجاب اسمبلی میں قرارداد

زینب کے قاتل گرفتار نہ ہونے کے خلاف قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع ہو گئی ،قرارداد رکن پنجاب اسبملی محمد سبطین خان نے جمع کروائی۔قرارداد کے متن میں کہا گیا ہےکہ ہفتہ گزر گیا، زینب کے قاتل گرفتار نہ ہونا حکومتی ناکامی ہے، صوبہ بھر میں بچوں اور بچیوں کے اغواء، زیادتی اور قتل کے واقعات تھم نہیں سکے۔متن میں مزید کہا گیا ہے کہ محکمہ پولیس کی بروقت کاروائی نہ ہونے سےملزم آزاد گھوم رہے ہیں، حکومت اور پولیس اغواء اور قتل جیسے واقعات ر روک تھام کے لئے ٹھوس اقدامات کرے۔متن کے مطابق بچوں کے اغواء، زیادتی اور قتل جیسے واقعات کے پیش نظر دہشت گردی اور فیملی کورٹس کی طرح الگ کورٹس کا قیام عمل میں لایا جائے۔متن میں اغواء اور قتل جیسے واقعات کی روک تھام کے لئے ٹھوس اقدامات کرنے کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.