پارٹی میں استعفوں کے معاملہ میں کوئی اختلاف نہیں:شاہ محمود قریشی

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پارٹی میں استعفوں کے معاملہ میں کوئی اختلاف نہیں، پارٹی چیئرمین جب فیصلہ کریں گے تمام ممبران استعفیٰ پیش کر دیں گے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ عمران خان نے پارلیمنٹ پر نہیں بلکہ خاتم نبوت کے قانون میں ترمیم کرنے والوں پر لعنت بھیجی تھی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ سانحہ قصور گھنونا جرم تھا سانحہ کے حقائق سامنے آئیں اور زمہ داروں کو سزا ملنی چاہیے۔پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما نے یہ بھی کہا کہ میٹرو کا پیسہ تعلیم اور صحت پر خرچ کر دیا جاتا تو اس کا عوام کو فائدہ ہوتا۔انہوں نے مزید کہا کہ آج جنوبی پنجاب میں سیزنل انفلوائنزا ایک خطرناک صورتحال اختیار کر گیا ہے حکومت پنجاب کو اس پر فوری کاروائی کرنی چاہئے۔انہوں نے مزید کہا کہ جنوبی پنجاب سمیت ملک بھر میں پارٹی جلسوں کا تسلسل تھما نہیں ہے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.