Daily Taqat

آج بھی رانا ثنااللہ کے استعفی پر قائم ہوں :حمید الدین سیالوی

فیصل آباد:پیر حمیدالدین سیالوی کا کہنا ہے کہ میں کبھی بھی مسلم لیگ ن کے ساتھ سیاست نہیں کروں گا۔ میں آج بھی رانا ثنااللہ کے استعفی پر قائم ہوں جب تک پوری کمیٹی مطمئن نہیں ہوگی میرا مطالبہ یہی رہے گا۔انہوں نے کہا کہ شہباز شریف رانا ثنااللہ سے ڈرتے ہیں ،وزیر قانون نے انہیں دھمکی دی ہوئی ہے کہ اگر استعفے کا مطالبہ کیا تو ماڈل ٹاﺅن کا پول کھول دوں گا۔شہباز شریف خود میرے پاس چل کر آئے تھے ان کو میں نے نہیں بلایا تھا ،انہوں نے میرے پاس آکر میرے گھٹنے اور پاﺅں پکڑے تھے۔ انہوں نے کہا کہ نظام الدین سیالوی نے جب سیاست سے دستبرداری کا اعلان کیا تو  میں نے  انہیں کہا کہ استعفی واپس لے لو، ان سے کہا کہ آپ پر جوبھی دباﺅ ہے وہ میری طرف موڑ دیں۔ پیر حمیدالدین سیالوی کہتے ہیں کہ مجھے روزانہ فون اور ایس ایم ایس کرکے دھمکیاں دی جارہی ہیں۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »