سول ہسپتال کوئٹہ میں خاتون خودکش بمبار کی اطلاع نے پولیس کی دوڑیں لگوا دیں

کوئٹہ: سول ہسپتال کوئٹہ میں خاتون خودکش بمبار کی اطلاع نے پولیس کی دوڑیں لگاوا دیں، ہسپتال کے آنے اور جانے والے تمام راستوں کو سیل کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق خاتون خودکش بمبار کے داخل ہونے پر مریضوں میں خوف وہراس پھیل گیا اور چیخ وپکار شروع کر دیا، گائنی وارڈ کو مکمل طور پر خالی کر دیا گیا اور تالے بھی لگا دیئے گئے جبکہ جنرل او پی ڈی کو بھی مریضوں اور ڈاکٹروں نے خالی کر دیا ۔تا ہم پولیس کی سرچ آپریشن کے بعد کچھ نہیں تھا اور مریضوں عوام نے سکھ کا سانس لیا۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.