Daily Taqat

شریف فیملی کی شوگر ملوں کو اصل جگہ منتقل کرنے کے خلاف اپیلیں خارج

سپریم کورٹ نے شریف فیملی کی اتفاق، چوہدری اور حسیب وقاص شوگر ملز کو واپس ان کی اصلی جگہ منتقل کرنے کے فیصلے کے خلاف اپیلیں خارج کر دیں۔ تینوں شوگر ملوں کو واپس منتقل کرنے کا ہائیکورٹ کا فیصلہ برقرار رکھا۔ مختصر فیصلے میں کہا گیا کہ اپیل کنندگان دو ماہ میں شوگر ملوں کی مشینری واپس اصلی جگہ منتقل کی جائے۔ مالکان شوگر ملوں کی موجودہ اراضی پر کوئی دوسرا کاروبار کر سکتے ہیں۔ عدالت شریف خاندان کی اپلیں مسترد کرنے کی تفصیلی وجوہات بعد میں جاری کرے گی۔

فیصلے سے قبل دوران سماعت چیف جسٹس نے ریمارکس میں کہا کہ اگر پابندی والے علاقے میں شوگر ملوں کی منتقلی کی اجازت دی تو پابندی لگانے کا مقصد فوت ہوجائے گا۔ شوگر ملز کو ایک جگہ سے پابندی والے ایریا میں منتقل کرنا نئی شوگر مل لگانے کے مترادف ہے۔ دسمبر 2006 کے نوٹی فیکیشن کے تحت پنجاب میں نئی شوگر مل نہیں لگ سکتی۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »