Daily Taqat

اپوزیشن لیڈرکا سکھر موٹر وے کے حوالے سے وزیر اعظم کو یاد دہانی کا خط

اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے سکھرمیں موٹر وے منصوبے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا جس کے لئے انہوں نے یاد دہانی کے لئے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کودوبارہ خط لکھ دیا۔

اپوزیشن لیڈر کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیاہے کہ افسوس آپ کی طرف سے کوئی جواب نہیں آیا ،دوبارہ یاددہانی کے لئے خط لکھا تاکہ ملکی خزانہ بچایا جا سکے متبادل پلان سے قومی خزانے کو تقریباً 200 ارب روپے کی بچت ہوسکتی ہے۔سید خورشید شاہ کا اپنے خط میں کہنا تھا کہ پہلے بھی آپ کو لکھ چکا ہوں یہ پاکستان کا مہنگا ترین منصوبہ ہے اپنے پہلے خط میں متبادل پلان بھی پیش کرچکا ہوں۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »