Daily Taqat

ماہ رمضان کے موقع پر عوام کو ضرورت زندگی کی اشیاء میں ریلیف دینے کی تیاریاں شروع کر دی گئی

ماہ رمضان کے دوران عوام کو کھانے پینے کی اشیا میں ریلیف دینے کی تیاریاں ہورہی ہیں۔ وفاقی حکومت نے رمضان پیکج کے تحت 19 اشیاء  پر 4 سے 50 روپے تک سبسڈی دینے کی سمری تیار کر لی ، منظوری آج اقتصادی رابطہ کمیٹی سے لی جائے گی ۔

19 اشیاء ضروریہ پر ایک ارب 73 کروڑ 30 لاکھ روپے کی سب سڈی دینے کی تجاویز طے کی گئی ہیں۔ آٹے پر 4 چینی پر فی کلو 5 روپے سبسڈی دینے کی تجاویزجبکہ گھی پر فی لٹر 15 ، آئل پر 10 روپے ،دال چنا پر 20 ،دال مونگ پر 15 روپے ،دال ماش اور مسور پر 10 ،10 روپے فی کلو سبسڈی دینے کی تجاویز دی گئیں

 وزرات صنعت و پیداوار نے سمری تیارکرلی ہے جس کی منظوری اقتصادی رابطہ کمیٹی کےاجلاس میں لی جائےگی ، جس کااجلاس وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے آج طلب کرلیاہے ۔

سفید چنے پر 25 روپے ، بیسن پر فی کلو 20 روپے ، کھجور پر 30 روپے، باسمتی چاول پر 15 روپے فی کلو ،سیلا اورٹوٹا چاول پر پندرہ پندرہ روپے فی کلو سبسڈی دینے کی تجاویزدی گئی ہیں ۔

اسی طرح مشروبات کی 1500 ملی لیٹر بوتل پر 15 روپے،800 ملی لٹر بوتل پر 10 روپے جبکہ چائے پر 50 روپے اور دودھ پر 15 روپے سبسڈی دینے کی تجاویز سمری کاحصہ ہیں ۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »