Daily Taqat

مقامی کارٹن مارکیٹ میں مندی کا تسلسل برقرار، روئی کے بھاؤ میں 400 روپے کمی

مقامی کاٹن مارکیٹ میں ہفتہ وار کاروبار کے پہلے دن بھی مندی کا تسلسل برقرار رہا اور پیر کو صرف ایک دن میں فی من روئی قیمت ایک دن میں یک دم 400 روپے گرگئی۔ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران روئی کی فی من قیمت میں مجموعی طور پر 900 روپے کی غیر معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس سے فی من روئی کی قیمت گھٹ کر 8400 روپے کی سطح پر آگئی۔ روئی کے بیوپاریوں نے قیمتوں میں آئندہ سیشنز کے دوران مزید کمی کے خدشات کا اظہار کیا ہے۔ اسی طرح فی کلوگرام پھٹی کی قیمت میں بھی 200 تا 300 روپے کی کمی سے 3500 تا 3800 روپے کی سطح پر آگئی ہے۔

کراچی کاٹن بروکرز فورم کے چیئرمین نسیم عثمان نے بتایا کہ پھٹی کی رسد میں اضافہ اور خصوصی طور پر کاٹن یارن کی مانگ اور بھاؤ میں نمایاں کمی ہونے کی وجہ سے ملز نے محتاط رویہ اختیار کرلیا ہے۔ جس کے باعث جنرز میں گھبراہٹ پیدا ہوگئی ہے، انہوں نے اونے پونے داموں روئی فروخت کرنا شروع کردی ہے، جو مندی کا باعث بنا۔ روئی کے بھاؤ میں نمایاں کمی سے کاٹن مارکیٹ میں بحران سی کی کیفیت پیدا ہوگئی۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »