فیصل آباد: ختم نبوت کانفرنس کی تیاریاں مکمل، رانا ثنااللہ سے استعفی کا پھر مطالبہ کیاجائے گا

فیصل آباد:  دھوبی گھاٹ گراؤنڈ میں مذہبی جماعتوں کے جلسے کی تیاریاں عروج پر، ضلعی انتظامیہ نے ختم نبوت کانفرنس کی مشروط اجازت دے دی، باقاعدہ نوٹی فیکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔ جلسہ گاہ میں کرسیاں لگا دی گئیں اور اسٹیج بھی تیار ہو گیا۔ کانفرنس کے حوالے سے شہرمیں جگہ جگہ بینرز اور پوسٹرز بھی لگا دیئے گئے ہیں۔ جلسے میں ملک بھر سے علما کرام اور مشائخ سمیت متعدد گدی نشین حضرات شریک ہوں گے۔ کانفرنس میں پیر حمید الدین سیالوی کی جانب سے صوبائی وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ کے استعفی کا بھر مطلابہ بھی کیا جائے گا


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.