سندھ ہائیکورٹ کا شرجیل میمن کی ضمانت کی درخواست پر سماعت سے انکار

سندھ ہائیکورٹ نے سابق صوبائی وزیر شرجیل میمن کی ضمانت کی درخواست پر سماعت سے انکار کردیا۔
پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن پر محکمہ اطلاعات میں 5 ارب روپے سے زائد کی کرپشن کے الزامات ہیں ،گزشتہ روز سپریم کورٹ نے شرجیل میمن کی ضمانت کی درخواست مسترد کی تھی جس کے بعد آج سندھ ہائیکورٹ نے ان کی درخواست سننے سے انکار کردیا ہے۔ سابق وزیر اطلاعات شرجیل میمن کے وکیل لطیف کھوسہ نے ان کی ضمانت کےلئے سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی جس میں موقف اپنایا گیا کہ شرجیل میمن بیمار ہیں اور جیل میں طبی سہولیات بھی نہیں۔
لطیف کھوسہ کے موقف پر سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس اقبال کلہوڑو نے استفار کیا کہ بعد از گرفتاری کی درخواست ہے اس میں اتنی کیا جلدی ہے، عدالت نے شرجیل میمن کو درخواست رولز کے تحت آفس میں جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے سماعت سے انکار کردیا۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.