سانحہ ماڈل ٹاون کی رپورٹ عام کرنے کے عدالتی فیصلے کےخلاف پنجاب حکومت کی انٹراکورٹ اپیل مسترد

اسلام آباد:  چیئر مین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ  شہبازشریف اور رانا ثنااللہ استفعیٰ دیں۔تفصیل کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے سانحہ ماڈل ٹاون کی رپورٹ عام کرنے کے عدالتی فیصلے کےخلاف پنجاب حکومت کی انٹراکورٹ اپیل مسترد کرتے ہوئے سانحہ ماڈل ٹاون کی رپورٹ عام کرنے کا حکم دے دیا جس پر حکومت کی طرف سے سانحہ ماڈل ٹاون کی رپورٹ  کو  شائع کردیا گیا ہے۔اس حوالے سے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں عمران خان نے کہا کہ باقر نجفی رپورٹ کے انکشافات کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف اور وزیر قانون رانا ثنااللہ کو پاکستانی شہریوں کے قتل پراستفیٰ دے دینا چاہئے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.