انٹرنیٹ صارفین نے رانا ثناء اللہ کیخلاف احتجاج کی کال واپس لینے کا پیرسیالوی کافیصلہ مسترد کردیا

سرگودھا:پیر آف سیال شریف حمید الدین سیالوی نے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے ملاقات کے بعد صوبائی وزیرقانون رانا ثناء اللہ کیخلاف احتجاج کی کال واپس لے لی لیکن پاکستانی انٹرنیٹ صارفین نے پیر سیالوی کا یہ فیصلہ مسترد کردیا۔ زیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے سرگودھا میں پیر حمیدالدین سیالوی سے ملاقات کی اور کہا کہ میری درخواست پر پیر سیال نے احتجاج کی کال مسترد کردی ہے، ختم نبوت پر ایمان ہر مسلمان کے عقیدے کا لازمی جزو ہے جب کہ پیرسیالوی کی مشاورت سے 6 رکنی کمیٹی بھی قائم کردی گئی ہے جو ان سے معاملات پر گفتگو کرے گی۔مجموعی طورپر 2384لوگوں میں سے 36فیصد یعنی 856افراد نے قراردیا ہے کہ فیصلہ درست نہیں ہے ، 35فیصد یعنی 823نے احتجاج کی کال واپس لینے کی تائید کی ۔18فیصد یعنی 429لوگوں نے زوردے کر اس فیصلے کو ناپسند کیا جبکہ 12فیصد یعنی 276لوگوں کا خیال تھا کہ مذہب کا معاملہ ایک انسان اور اللہ تعالیٰ کے درمیان ہے ، کسی دوسرے فریق کو اس میں مداخلت نہیں کرنی چاہیے ۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.