Daily Taqat

ریحام خان کچھ بھی کر لیں میں عمران خان نے انتہائی حیران کن اعلان کردیا

ریحام خان کی جانب سے بھارتی میڈیا کو انٹر ویودینے اور کتاب آنے کے اعلان کے بعد تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان بھی بلا ٓخر بول پڑے ۔  عمران خان نے کہا کہ جمائما خان سے علیحدگی کو 14سال ہو گئے ہیں ،میں نے ان کے بارے میں کبھی کوئی منفی بات نہیں کی ۔انہوں نے کہا کہ ہمارے معاشرے کی تہذیب کے مطابق ہم خواتین کی عزت کرتے ہیں لیکن مغرب میں بھی ایسا نہیں ہوتا کہ جب آپ کا کسی سے کوئی تعلق رہا ہو اور اگر وہ ختم ہو جائے تو ایک دوسرے کے خلاف باتیں کریں ،اس بات کو مغرب میں بھی بہت برا سمجھا جاتاہے ۔عمران خان نے کہا کہ میں کبھی بھی ریحام خان کے خلاف کوئی بات نہیں کروں گا ،وہ جو مرضی کہیں لیکن میرے منہ سے کبھی بھی بات نہیں سنیں گے ۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں بھارتی ٹی وی چینل کو انٹر ویو دیتے ہوئے ریحام خان نے کہا تھا کہ عمران خان نے ان سے نکاح چھپا یا اور اس کی تاریخ کے بارے میں جھوٹ بولاتھا ۔اس انٹر ویو کے بعد تحریک انصاف کے رہنماﺅں نے ریحام خان کے خلاف بیانات دئیے تو ریحام خان نے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کی کتاب بھی جلد شائع ہوجائے گی جس میں ان کی زندگی کے بہت سے پہلو سامنے آئیں گے اور شادیوں سے متعلق بھی بہت سے انکشافات ہو نگے ۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »