عمران خان کی تیسری شادی پر ریحام خان نے اپنا ضبط توڑ دیا

تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کی تیسری خفیہ شادی پر سابقہ اہلیہ ریحام خان نے بھی اپنا ضبط توڑ دیا اور بلا آخر اس حوالے سے لب کشائی کردی ۔ریحام خان نے کہا ہے کہ نکاح سنت ہے ،اس کا تمسخر نہیں اڑانا چاہیے،2018سنجیدگی کا سال ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کو کوئی ہدایت نہیں دے سکتا ۔واضح رہے کہ نومبر 2014کو دھرنے کے دنوں میں عمران خان اور ریحام خان کا خفیہ نکاح ہوا تھا تاہم نکاح کی باقاعدہ تقریب 5جنوری 2015کو ہوئی تھی اور ان کا نکاح بھی مفتی سعید نے ہی پڑھا یا تھا ۔شادی کے بعد میاں بیوی میں سیاسی معاملات پر تلخی پیدا ہوئی تھی اور پھر شادی کے 10ماہ بعد اکتوبر 2015میں دونوں کی طلاق ہو گئی تھی ۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.