العزیزیہ ریفرنس ، ٹرانزیکشن کی تفصیلات سامنے آگئیں

اسلام آباد: احتساب عدالت میں نواز خاندان کے خلاف العزیزیہ ریفرنس میں پیش کی گئی دستاویزات میں بینک ٹرانزیکشن کی تفصیلات سامنے آگئیں، حسین نواز نے کروڑوں روپے والد کے اکاؤنٹس میں منتقل کئے۔

سابق وزیراعظم نواز شریف کیخلاف آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں باپ بیٹے کے درمیان رقوم کے تبادلے کی تفصیلات پہلی بار منظر عام پر آئی ہیں حسین نواز کی والد سے محبت، ایک دن میں5 بار رقم بھیجنے کا انکشاف کیا گیا ہے ۔

دو جون 2010 حسین نواز نے 5ٹرانزیکشنز میں 13لاکھ ڈالر بھجوائے ، 21 مئی 2010 سے 19 اپریل 2017 کی ٹرانزیکشنز عدالت میں جمع کی گئی ، حسین نواز کےاکاونٹ کی 100روپے کی ڈپازٹ سلپ بھی عدالت میں جمع کردی گئی ۔

سال 2010 سے 2012 کے دوران 11لاکھ یورو نواز شریف کے اکاونٹ میں آئے، 23 دسمبر 2010 کو حسین نواز نے والد کو 30 یورو بھی بھجوائے


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.