جڑنوالہ میں لیگی کارکنان پنڈال میں موجود تختوں پر چڑھنے کی کوشش میں سپیکر سمیت نیچے گر گئے

جڑانوالہ:پاکستان مسلم لیگ ن کے جڑانوالہ میں ہونے والے عوامی اجتماع کے بعد لیگی کارکنان کی جانب سے پنڈال میں موجود تختوں پر چڑھنے کی کوشش میں وہاں موجود سپیکر نیچے گر پڑے ،جواپنے ساتھ ان کارکنان کو بھی زمین پر لے گئے جو ان تختوں پر چڑھنے کی کوشش میں مصروف تھے۔
آخری اطلاعات تک کسی بھی شخص کے اس معاملے میں زخمی ہونے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
پاکستان مسلم لیگ ن کے صد ر اور سابق وزیراعظم نواز شریف کاجڑانوالہ میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مجھے ان لوگوں نے نکالا جن کو ایسا کرنے کا حق نہیں تھا ،آئند ہ انتخابات میں نئے پاکستان کا ریفرنڈم ہوگا۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.