نوازشریف اور شہبازشریف کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دیدی گئی

قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس چیئرمین جسٹس جاوید اقبال کی زیرصدارت نیب ہیڈکواٹرز مین ہوا جس میں بد عنوانی کے 6ریفرنس دائر کرنے ،4انکوائریوں ،11 انوسٹی گیشنز کی باقاعدہ منظوری دیدی گئی ہے ۔
نیب ایگزیکٹو بورڈ نے سابق وزیراعظم نوازشریف اور وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف اور دیگر کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دیدی ہے ،ان پر نے مبینہ طورالزام ہے کہ انہوں نے رائیونڈ سے شریف فیملی کے گھر تک سال 2000 میں غیر قانونی دور رویہ سڑک تعمیر کر کے قومی خزانے کو تقریبا ساڑھے چار کروڑ روپے کا نقصان پہنچایا ۔ایگزیکٹو بورڈ نے نندی پور الیکٹراک پراجیکٹ میں سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر بابراعوان ،سابق وزیر پانی و بجلی راجہ پرویز اشرف ،سابق سیکریٹر قانون و انصاف مسعود چشتی ،سابق سیکریٹری شاہد رفیع اور سابق ڈائریکٹر اعجاز بشیر کے خلاف انوسٹی گیشن کی منظوری دی ،ان پر مبینہ طور پر الزام ہے کہ انہو ں نے نندی پور پن جبلی منصوبہ میں تاخیر کی جس سے قومی خزانے کو 113 ارب روپے کا نقصان پہنچا


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.