Daily Taqat

حکومت میں صرف ایک ہی ریڈ لائن ہے وہ ہے( آئین ):شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد:وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ حکومت میں کوئی ریڈ لائن نہیں، صرف ایک ہی ریڈ لائن ہے وہ ہے آئین جسے کسی کو بھی کراس کرنے نہیں دیا جائے گا۔
وزارت سنبھالے7 ماہ ہوگئے ہیں، نہ کبھی سابق وزیراعظم نواز شریف نے فون کرکے کوئی کام کرنے یا نہ کرنے کو کہا اور نہ کسی اور نے فون کیا، شہباز شریف پارٹی کے صوبائی صدر ہیں لیکن عوام جس لیڈر کو پہچانتے ہیں وہ نواز شریف ہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کی لیڈرشپ ماننے کا ابھی سوال نہیں آیا۔عمران خان کا ان کو وزیراعظم تسلیم نہ کرنے کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ میری ان سے کوئی واقفیت نہیں ہے اسمبلی وہ کبھی آئے نہیں ہیں، نہ انہوں نے مجھے کبھی ووٹ دیا ہے مجھے ان کی رائے کی کوئی پرواہ نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ شیخ رشید ان کو جانتے ہیں اور وہ ان کے ساتھ ٹاکرے کے لیے ہر وقت تیار ہیں،میں نے دس دفعہ شیخ رشید سے کہا ہے کہ میرے سامنے بیٹھ کر بات کرو۔
2018 انتخابات میں وزیراعظم کے منصب کے امیدوار ہونے کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ یہ سوال ان سے انتخابات کے بعد کیا جائے کیوں کہ بطور وزیراعظم وہ اس سوال کا  جواب نہیں دینا چاہتے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »