نیب جو بھی ریکارڈ مانگے گا اسے مہیا کیا جائے گا:عبدالعلیم خان

لاہور:پاکستان تحریک انصاف کے رہنماعبدالعلیم خان کا کہنا ہے کہ نیب نے طلب کیا ہے ادارے کے سامنے پیش ہوں گا ، ادراہ جو بھی ریکارڈ مانگے گا اسے مہیا کیا جائے گا،جس کمپنی کی جانچ پڑتال کی جارہی ہے و ہ10سال سے ا یف بی آرمیں رجسٹرڈہے۔نیب کی جانب سے 29جنوری کو بلائے جانے پر رد عمل دیتے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنما عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ ملکی اداروں سے نہ پہلے کچھ پردہ داری رکھی اور نہ اب چھپاوں گا قانون کے سامنے اپنے آپ کو جوابدہ سمجھتا ہوں،الیکشن کمیشن کے پاس میری آف شورکمپنی کا ریکارڈ موجود ہے،جس کمپنی کی جانچ پڑتال کی جارہی ہے و ہ10سال سے ا یف بی آرمیں رجسٹرڈہے۔
نیب نے عبدالعلیم خان کو آف شور کمپنی کیس کے حوالے سے 29جنوری بروز پیر صبح دس بجے طلب کر رکھا ہے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.