سپریم کور ٹ کے حکم پر لاہور ہائی کورٹ نے پنجاب بھر کی عدالتوں سے پی ایم ڈی سی سے متعلقہ مقدمات کاریکارڈ طلب کرلیا

لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب بھر میں پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی )سے متعلقہ زیر سماعت تمام مقدمات کی فائلیں طلب کر لی ہیں،اس حوالے سے رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ نے لاہور، ملتان، فیصل آباد، راولپنڈی سمیت پنجاب کے 36 اضلاع کے سیشن ججوں کو مراسلہ بھجوا دیاہےمراسلے میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق پنجاب بھر میں پی ایم ڈی سی کے خلاف تمام مقدمات کی تفصیلات اکٹھی کی جائیں،ایسے تمام مقدمات جن میں پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل فریق ہو ان کیسز کو ہائیکورٹ بھجوایا جائے،ہائیکورٹ کو ماتحت عدالتوں میں پی ایم ڈی سی کے خلا ف زیر سماعت مقدمات کی تازہ ترین صورتحال سے بھی آگاہ کیا جائے، مراسلہ میں مزید کہا گیا ہے کہ پنجاب بھر کے سیشن جج پی ایم ڈی سی کے مقدمات ہائیکورٹ کو بھجوانے تک موسم سرما کی چھٹیوں پر بھی نہ جائیں، مراسلہ میں تنبیہ کی گئی ہے کہ ہائیکورٹ کے مراسلے پر عمل درآمد نہ کرنے والے جوڈیشل افسروں کے خلاف محکمانہ کارراوئی بھی کی جائے گی۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.