Daily Taqat

نیب نے ایف بی آر سے فواد حسن فواد کا ریکارڈ طلب کر لیا

نیب کی جانب سے پرائم منسٹر کےپرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد کی تفصیلات فراہم کرنے کے لیےلکھا گیا خط ایف بی آر کو موصول ہو گیا ہے۔

خط میں نیب نے ایف بی آر سےفواد حسن کا ریکارڈ طلب کیا ہے۔

نیب لاہور نے ایف بی آر سے فواد حسن فواد کی تمام ریٹرنز کی تفصیلات بھی طلب کرلی ہیں۔ اس کے علاوہ نیب نے ایف بی آر سے فواد حسن فواد کی منقولہ و غیر منقولہ جائیداد کے حوالے سے بھی تفصیلات طلب کی ہیں۔

ذرائع نیب نے پرائم منسٹر کےپرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد کی تمام تفصیلات فراہم کرنے کے لیے 8 مئی تک کا وقت دے دیا۔

وزیر اعظم کےپرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد کا تمام ریکارڈ 8 مئی تک نیب کے حوالے کر دیا جائے گا ، واضح رہے کہ فواد حسن فواد کو نیب لاہور نے 8 مئی کو طلب کررکھا ہے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »