رضا ربانی کی ایمنسٹی سکیم کی مخالفت معاملہ پارلیمنٹ میں اٹھانے کا اعلان کردیا

سابق چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی نے ایمنسٹی سکیم کی مخالفت کرتے ہوئے معاملہ پارلیمنٹ میں اٹھانے کا اعلان کردیا۔

میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ کالادھن سفید کرنے کے لئے ایمنسٹی سکیم متعارف کروانے کا فیصلہ تشویش کا باعث ہے، اس قسم کی سکیمیں بڑے کاروباروں کو غیر قانونی کام کرنے کا لائسنس فراہم کرنا ہے، ماضی میں بھی اس قسم کی سکیمیں ناکام ہوئی ہیں۔

اپنے ایک بیان میں میاں رضا ربانی نے کہا کہ کالادھن سفید کرنے کے لیے ایمنسٹی سکیم متعارف کروانے کا فیصلہ تشویش کا باعث ہے، ایمنسٹی سکیم کی پارلیمنٹ کے فلور سے بھی مخالفت کی جائے گی۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.