میجرجنرل آصف غفورنے خواجہ سعد رفیق کے آرمی چیف سے متعلق بیان کو غیر ذمہ دارانہ قرار دےدیا

راولپنڈی: ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے خواجہ سعد رفیق کے آرمی چیف سے متعلق بیان کو غیر ذمہ دارانہ قرار دے دیا اور اگر نواز شریف کے خلاف کوئی سازش ہوئی تو وہ ثبوت کے ساتھ بتائیں کیا سازش ہے ۔راولپنڈی میں پریس بریفنگ کے دوران صحافی نے ڈی جی آئی ایس پی آر سے سوال کیا کہ نواز شریف اور مریم نواز اپنے بیانات میں پاک فوج پر الزامات لگا رہے ہیں ،الزامات کا یہ سلسلہ یکطرفہ ہے ، اب تک نواز شریف کافی لوگوں کی ذہن سازی کر چکے ہیں، کیا پاک فوج الزامات کا جواب دینے کے لیے مناسب وقت کا انتظار کر رہی ہے ؟اس سوال پر جواب دیتے ہوئے میجر جنرل آصف غفور باجوہ نے کہا کہ یہ سیاسی سوال ہے میں اس پر خاموشی برقرار رکھوں گا ۔ان کا کہنا تھاکہ پاک فوج چیلنجز کو جانتی ہے اور اپنی کامیابیوں کو گنوانا نہیں چاہتی ،ملک میں سیاسی سرگرمیاں چل رہی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پاک فوج اس طریقے سے ایسے الزامات کا رد عمل نہیں دینا چاہتی ،اگر ان کے خلاف کوئی سازش ہوئی ہے تو وہ ثبوت لے کر سامنے آئیں ۔اس دوران ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ خواجہ سعد رفیق نے غیر ذمہ دارانہ بیان دیا ،پاک فوج آرمی چیف کے ایک اشارے پر کام کرتی ہے ۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.