راولپنڈی: میاں بیوی آگ کی لپیٹ میں

راولپنڈی :  کے علاقے سٹیلائٹ ٹاﺅن میں گیس سلنڈر پھٹنے سے میاں بیوی آگ کی لپیٹ میں آگئے ،دونوں کو تشویشناک حالت میں ہسپتال داخل کروادیا گیا۔
گیس سلنڈر پھٹنے کا واقعہ راولپنڈی کے علاقے سٹیلائٹ ٹاﺅن میں پیش آیاجس میں میاں بیوی بری طرح جھلس گئے ،واقعہ میں گھر کو بھی نقصان پہنچا، اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا، ڈاکٹرز کے مطابق دونوں کی حالت تشویشناک ہے اور ان کا 80 فیصد جسم جھلس چکا ہے اور ان کی جان بچانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.