Daily Taqat

راولپنڈی پولیس نے نواز شریف کی آمد پر میڈیا پر پابندی عائد کر دی

راولپنڈی پولیس نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی لاہور سے اسلام آباد آمد کے موقع پر میڈیا پر خود ساختہ پابندی عائد کر دی گئی۔ نواز شریف کی اسلام آباد آمد پر پولیس نے نیوز چینلوں کی گاڑیاں ایئر پورٹ کے باہر کھڑی کرنے اور میاں نواز شریف کی آمد کی کوریج کرنے سے روک دیا۔ یاد رہے کہ میاں نواز شریف اور مریم نواز کی گزشتہ تین پیشیوں کی کوریج بھی پولیس نے نہیں ہونے دی۔ جبکہ گزشتہ روزمیاں نواز شریف کی آمد کی کوریج پر تعینات میڈیا ٹیموں کو ائیرپورٹ کے باہر کھڑے ہونے سے منع کردیا۔

راولپنڈی میں میڈیا پر کوریج کی پابندی سٹی پولیس افسر افضال کوثر کی تعیناتی کے فوری بعد لگائی گئی۔ اس حوالے سے سٹی پولیس افسر افضال کوثر کا کہنا ہے کہ مجھے اس بارے میں کچھ معلوم نہیں پابندی میں نے نہیں لگائی۔ آپ سب کو معلوم ہے کہاں سے لگی ہے پھر بھی میں چیک کر لیتا ہوں۔ تاہم میں نے سیکورٹی ڈویثرن کو ایسے کوئی احکامات جاری نہیں کیے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »