راولپنڈی ائیرپورٹ پرمسافروں سے شراب برآمد

راولپنڈی : کسٹم حکام نے برمنگھم اور ابوظہبی سے آنے والے دو مسافروں سے شراب کی  11 بوتلیں برآمد کرکے حراست میں لے لیا۔
کسٹم حکام نے بینظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ابوظہبی سے آنے والے مسافرنوید احمد پر شک پڑنے پر سامان کی تلاشی لی تو اس سے 5 بوتل شراب برآمد ہوئی،ملزم نجی ایئر لائن کی پرواز سے اسلام آباد پہنچا تھا، جبکہ برمنگھم سے قومی ایئر لائن کی پرواز پی کے 792 سے آنے والے مسافر جاوید اختر کے سامان سے 6 بوتل شراب برآمد ہوئیں،کسٹم حکام نے شراب کی بوتلیں تحویل میں لے کر ملزموں کوحراست میں لے لیا۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.