Daily Taqat

رویت ہلال ریسرچ کونسل نے رمضان کے چاند کی پیشگوئی کردی

رویت ہلال ریسرچ کونسل کی سیکرٹری جنرل خالد اعجازمفتی کے مطابق رمضان المبارک کا چاند 15 مئی کی سہہ پہر 4 بج کر 48 منٹ پرپیدا ہوگا۔ جسے 16 مئی بدھ کی شام غروب آفتاب کے وقت لاہورسمیت ملک کے تمام شہروں

میں با آسانی دیکھا جاسکے گا۔ 16 مئی بدھ کی شام پاکستان کے تمام شہروں میں چاند کی عمر 26 گھنٹے سے زائد ہوگی۔ جس کی وجہ سے 29 شعبان المعظم کی شام رمضان المبارک کا چاند نظرآنے کے قوی امکانات ہیں۔ رویت ہلال ریسرچ کونسل نے پیش گوئی کی ہے کہ رمضان المبارک 1439 ہجری کا چاند منگل کو پیدا ہو گا جس کے بعد پہلا روزہ جمعرات 17 مئی کو ہو گا۔ رویت ہلال ریسرچ کونسل کی سیکرٹری جنرل خالد اعجازمفتی کا کہنا تھا کہ نیا چاند اس وقت تک دکھائی نہیں دیتا جب تک اس کی عمرغروب آفتاب کے وقت کم ازکم 19 گھنٹے نہ ہو۔ اسی طرح چاند دکھائی دینے کے لئے سورج اورچاند کے غروب ہونے کا درمیانی فرق کم ازکم 40 منٹ ہونا چاہیے۔ یہ فرق پشاور، اسلام آباد، راولپنڈی اورلاہورمیں 58 منٹ جبکہ کوئٹہ اورکراچی میں 60 منٹ ہوگا۔ رویت ہلال ریسرچ کونسل کے مطابق سب سے زیادہ فرق گوادر، جیوانی، پنجگور اورتربت میں 61 منٹ ہوگا، چاند کا زمین سے زاویائی فاصلہ کم ازکم 6 ڈگری اورچاند کا سورج سے زاویائی فاصلہ کم ازکم 10 ڈگری ہونا چاہیے۔ دوسری جانب ماہرین کے مطابق شوال کا چاند 29 رمضان المبارک بمطابق 14 جون کو دکھائی نہیں دے گا، اس سال 30 روزے ہوں گے اور عیدالفطر 16 جون کومنائی جائے گی۔ چاند کی رویت کا شرعی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 16 مئی کو کراچی۔ زونل کمیٹیوں کے اجلاس صوبائی ہیڈکوارٹرز میں ہوں گے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »