Daily Taqat

رنویر سنگھ اور دپیکا کی شادی کی تاریخ مقررکر دی گئی

بالی ووڈ کے اداکار رنویر سنگھ اور دپیکا کے ملن کے لیے وقت مقرر کردیا گیا۔اداکارہ انوشکا شرما اور بھارتی کپتان ویرات کوہلی کی شادی کے بعد مداحوں کی نظریں اب دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کی شادی پر جمی ہوئی ہیں اور مداحوں کو اس جوڑے کی شادی کا بے صبری سے انتظار ہے جو بالآخر جلد ختم ہوجائے گا۔

بالی ووڈ کی ڈمپل گرل دپیکا پڈوکون اور شوخ مزاج اداکار رنویر سنگھ کے درمیان طویل عرصے سے جاری قربتوں کو رشتہ ازدواج میں منسلک کرنے کے لیے رواں برس ماہ ستمبر اور دسمبر کا وقت مقرر کردیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں اداکاروں کے والدین نے شادی کی تاریخوں کا حتمی فیصلہ بھی کرلیا ہے جس کو ابھی راز میں رکھا جارہا ہے جب کہ شادی ہندو رسم و رواج کے تحت دونوں اداکاروں کے عزیز و اقارب اور قریبی دوستوں کی موجودگی میں ہوگی۔واضح رہے کہ رنویر اور دپیکا نے اپنی شادی بھارت سے باہر کرنے کا فیصلہ کیا تھا تاہم دونوں کے والدین نے زیادہ رشتے دار بھارت میں ہونے کی وجہ سے شادی کی جگہ ممبئی میں مقرر کی ہے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »