کراچی کے علاقے رضویہ میں رینجرز نے مشترکہ کارروائی سے ملزمان سے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کر لیا

کراچی کے علاقے رضویہ سوسائٹی میں رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی میں تین ملزمان کو گرفتار کرکے نشاندہی پر بھاری اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔

ترجمان رینجرز کے مطابق کارروائی میں تین ملزمان اعظم عباس، عامر عباس اورآصف کو رضویہ سوسائٹی کے علاقے سے گرفتار کیا گیا جن کی نشاندہی پر مکان پر چھاپہ مار کر بھاری تعداد میں اسلحہ اور گولیاں برآمد کی گئیں۔

اسلحہ میں ایک جی تھری رائفل، 4ایس ایم جیز، 2سیون ایم ایم رائفل سمیت دیگر اقسام کا اسلحہ شامل ہے۔

ترجمان رینجرز کے مطابق ملزمان اسلحہ کی غیر قانونی خرید و فروخت میں ملوث ہیں، ملزمان کو مزید قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کردیاگیا ہے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.